دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور سرفہرست
10-06-2023
(ویب ڈیسک) لاہورکو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج سرفہرست قرار دیا گیا ہے، فیروز پور روڈ کے اطراف میں صبح سویرے فضائی آلودگی کی شرح 298 پر پہنچ گئی۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 241پر پہنچ چکی ہے ۔ کینال روڈ کےگردونواح میں 294، گلبرگ میں ایئرکوالٹی 288 ہے۔ صبح سویرے شہر کا موسم ہلکا سرد اور درجہ حرارت 24 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔