پنجاب میں بجلی چوری سے 100 ارب روپے کا نقصان
10-05-2023
(لاہور نیوز) پنجاب میں بجلی چوری سے 100 ارب روپے کا نقصان ہونے لگا۔
وزارت توانائی حکام کے مطابق لاہور ریجن میں 113 گرڈز سٹیشن پر سو ارب روپے مالیت کی بجلی چوری ہوتی ہے، 27 گرڈز سٹیشنز کی کارکردگی سب سے زیادہ خراب ہے، صرف 27 گرڈز سٹیشنز سے 42 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے۔ حکام وزارت توانائی نے مزید بتایا خراب کارکردگی والے 27 گرڈز سٹیشنز میں سے 9 ضلع قصور میں ہیں، پنجاب میں 537 گرڈز سٹیشن بجلی چوری سے پاک ہیں، خراب کارکردگی والے 27 گرڈز سٹیشنز میں 7 سٹیشنز لاہور میں واقع ہیں۔