اگست 2023ء تک مرکزی حکومت کے قرض میں 29 فیصد اضافہ

10-05-2023

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2023ء تک مرکزی حکومت کے قرض میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2023ء تک مرکزی حکومت کے قرض میں 14,214 ارب روپے کا اضافہ ہوا،اگست تک وفاقی حکومت کا قرض بڑھ کر 63,966 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملکی قرضے 23.8 فیصد یا 7,639 ارب روپےسے  بڑھ کر 39,792 ارب روپے ہو گئے ہیں  جبکہ  بیرونی قرضے 38.8 فیصد یا 6,756 ارب روپے  سے بڑھ کر 24,175 ارب روپے ہو گئے ہیں۔