فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کمبوڈیا کیخلاف میچ کی میزبانی کریگا

10-05-2023

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ2026 کوالیفائر کے دوران پاکستان اور کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح سٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان 12 سال بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا ، پاکستان نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں بنگلہ دیش کی میزبانی 2011 میں کی تھی پاکستان نے2015 میں آخری انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں افغانستان کی میزبانی کی تھی۔ پاکستان اور کمبوڈیا کے میچ کی تیاریاں پہلے سے جاری ہیں، پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان میچ 17 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہو گا۔