محمد عامر کا ورلڈ کپ میں سرفراز اور عمادکو شامل نہ کرنے پر شکوہ

10-05-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر نے ورلڈ کپ 2023 میں سرفراز اور عماد وسیم کو شامل نہ کرنے شکوہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  انٹرویو میں  ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اور سرفراز احمد کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا، بھارت میں عماد وسیم اچھا آپشن ہوسکتا تھا، شاداب کو عماد کے ساتھ نہیں ملایاجاسکتا،دوسری جانب  محمد حارث اس وقت کھیلےگا جب رضوان نہیں کھیلےگا۔عامر نے مزید کہا کہ باولر وکٹ کو دیکھ کر بال کرتا ہے، مجھے ریٹائرمنٹ پرکوئی افسوس نہیں ہے ۔