پنجاب کالج ایئر لائن کیمپس میں ورلڈ ٹیچرز ڈے پر تقریب کا اہتمام

10-05-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کالج ایئر لائن کیمپس میں ورلڈ ٹیچرز ڈے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ طلبا و طالبات اور کالج انتظامیہ نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔

گرلز اور بوائز کیمپس میں اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب سجائی گئی۔ پرنسپل حمزہ ظفر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہنے کیلئے کیک کاٹا گیا اور تعریفی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ پنجاب کالج ایئر لائن کیمپس کے اساتذہ نے کہا کہ ٹیچرز کسی بھی تعلیمی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں اور پنجاب کالج اس سرمایہ کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔ پنجاب کالج ایئر لائن کیمپس کے طلبا و طالبات نے کہا کہ ٹیچرز ہمارے لیے سارا سال محنت کرتے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہماری تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پنجاب کالج ایئر لائن کیمپس کے پرنسپل حمزہ ظفر کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ استاد اس ہستی کا نام ہے جو اپنے شاگردوں کو اپنے سے آگے بڑھتا دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔