ماہرہ خان اور سلیم کی شادی کب ہوگی؟اداکارہ کی دوست کو کب یقین ہوا تھا؟جانئے

10-05-2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان کی قریبی دوست اور کریٹوو ڈائریکٹر فیہا نور جمشید نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کو 8 سال پہلے ہی اس بات کا یقین ہوگیا تھا کہ ماہرہ اور سلیم کریم کی شادی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی پر جہاں اُنہیں بھارت سے بھی دُعائیں مل رہی ہیں تو وہیں اداکارہ کی قریبی دوست فیہا نور جمشید نے بھی اُن کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ فیہا نور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ ‘ماہرہ اور سلیم کریم بہترین شریک حیات ثابت ہوں گے، ماہرہ میری دوست نہیں بلکہ بہنوں کی طرح ہے اور میں نے 8 سال پہلے ہی ماہرہ کے لیے سلیم کا انتخاب کیا تھا کیونکہ میں اپنی دوست کے لیے بہترین چاہتی تھی، اُنہوں نے اس جوڑے کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ ’30 سے 40 سال کے بعد، جب آپ دونوں کے چہروں پر جھریاں پڑ جائیں گی تو اُس وقت بھی آپ کی محبت جوان ہی رہے اور آپ دونوں کی زندگی خوشی بھرے لمحات سے بھرپور ہو۔ فیہا نے کہا کہ گزشتہ 8 سال کے عرصے کے دوران مجھے یقین تھا کہ ماہرہ  سلیم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی، ان دونوں کی ایک دوسرے کے لیے محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں۔