ایل ڈبلیو ایم سی کے 30 روز تک ڈیوٹی سے غائب رہنے والے 65 ورکرز نوکری سے فارغ

10-05-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ نے لمبے عرصے تک بغیر بتائے چھٹی کرنے والوں کی پکی چھٹی کروا دی۔

30 روز تک ڈیوٹی سے غائب رہنے والے 65 ورکرز کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران 162 ورکرز کو لمبی غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کیا گیا۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کمپنی میں ڈیجیٹلائزیشن کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، تمام ورکرز کی فیلڈ میں حاضری اور روزانہ کی ورکنگ، کنٹرول روم میں مانیٹر کی جا رہی ہے، کنٹینرز کلیئرنس اور گاڑیوں کے روٹس کی مانیٹرنگ ڈیجیٹل طریقوں سے کی جا رہی ہے، لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔