عثمان ڈار نے وہی انکشافات کیے جو میں پچھلے کچھ ماہ سے بتا رہا تھا: فیاض چوہان
10-05-2023
(لاہور نیوز) ترجمان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پارٹی ترجمانوں کی میٹنگ میں چیئرمین تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت سے منع کیا تھا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عثمان ڈار نے وہی انکشافات کیے جو میں پچھلے کچھ ماہ سے بتا رہا تھا، عثمان ڈار چیئرمین تحریک انصاف کی کچن کیبنٹ کا حصہ تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کی پوری پلاننگ کی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار نے ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا، عادل راجہ کریکٹر جسے تحریک انصاف آئیڈیل سمجھتی تھی وہ سامنے رکھوں گا، تمام چیزیں اب کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا 9 مئی کے بعد انقلاب آ رہا ہے، 14 مئی زوم میٹنگ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ظفر جھگڑا، عاطف خان، مولانا فضل الرحمٰن کے مدرسوں کے باہر احتجاج کا کہا تھا۔