ورلڈکپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دے دیا

10-05-2023

(لاہورنیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔  انگلینڈ کو پہلا نقصان ڈیوڈ ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں 14 رنز پر میٹ ہینری نے پویلین لوٹایا، بعدازاں جونی بیرسٹو 33، ہیری بروک 25، معین علی 11 اور کپتان جوز بٹلر 43 ، لیام لیونگسٹون 20 ، جوروٹ 77 ، کرس ووکس 11، سیم کرن 14رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2، 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔