پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ستمبر میں 16 ہزار سے زائد گاڑیوں کیخلاف کارروائی

10-05-2023

(لاہور نیوز) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے گزشتہ ماہ ستمبر کی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کردیا۔

ستمبر میں 16 ہزار سے زائد پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔  ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 3670 پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ممنوعہ اور غیر محفوظ ایندھن پر 3118 وہیکلزجبکہ 3041 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے پر جرمانے کئے گئے ۔2002 وہیکلز کو بغیر روٹ پرمٹ اور 4873 گاڑیوں کو بغیر رجسٹریشن اور بغیر لائسنس پر جرمانے کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے، تمام افسران فیلڈ میں کارروائیوں کی خود نگرانی کریں، سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔