اساتذہ طلبا کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیں: گورنر پنجاب

10-05-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اساتذہ معمار قوم ہیں، اساتذہ بچوں اور نوجوانوں کی تربیت اور انہیں علم کی روشنی دیتے ہیں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے، اساتذہ کو معاشرے میں باعزت مقام دینا اور ان کی عزت و تکریم ہم سب پر فرض ہے۔  گورنر پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اساتذہ طلبا کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیں، اساتذہ کے عالمی دن پر تمام اساتذہ اور اپنے اساتذہ، جن کی وجہ سے میں آج اس مقام پر ہوں، کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔