مبینہ کرپشن کیس، مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
10-05-2023
(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی کو مبینہ کرپشن کیس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے چودھری مونس الہٰی کااشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا، احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی، نیب نے مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم مونس الٰہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے، مونس الہٰی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزم مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا جائے۔