حریم شاہ کا نسیم کی ورلڈ کپ میں عدم موجودگی پر مایوسی کا اظہار

10-05-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی عدم شرکت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نہ صرف ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے بلکہ ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں بن سکے۔ گزشتہ روز نسیم شاہ کی لندن کے ہسپتال میں کندھے کی کامیاب سرجری ہوئی جس کے بعد وہ اس وقت ہسپتال میں داخل اور رو بصحت ہیں، نسیم شاہ کی ویڈیو پر جہاں اُن کے مداح  انہیں دلاسہ دے رہے ہیں وہیں حریم شاہ نے بھی فاسٹ باؤلر کو جلد کرکٹ کے میدان میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ Cricket world feels incomplete without your charm on the field. Hoping to see you back on the field soon.  — Hareem Shah (@_Hareem_Shah) October 4, 2023 حریم شاہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مایوس کُن انداز میں کہا کہ ‘آپ کے بغیر کرکٹ ورلڈ کا میدان ادھورا ہے’۔ ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ ‘اُمید ہے کہ ہم بہت جلد آپ کو فیلڈ پر دیکھیں گے’۔