رائے ونڈ پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا

10-05-2023

(لاہور نیوز) رائے ونڈ پولیس کا احسن اقدام، گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا۔

بستی کالا خان کے رہائشی عبداللہ اور فاطمہ والدین کے ہمراہ تبلیغی مرکز آئے تھے ۔ رش کے باعث دونوں بچے والدین سے بچھڑ گئے، اس دوران پولیس نے دونوں بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اے ایس پی سدرہ خان نے بتایا کہ والدین کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ، والدین نے بچوں  کے ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔