گلشن راوی پولیس نے 6 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا

10-05-2023

(لاہور نیوز) گلشن راوی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کے ملزم سمیت 6 قماربازوں کو گرفتار کر لیا۔

ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے مرتکب ملزم عدنان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ قماربازوں کے  گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 6 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں نبیل، اکرم، جاوید، رستم، رحمان اور عثمان شامل ہیں۔ ایس ایچ او دلاور بھٹہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی اور آلات قمار بازی برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔