کرکٹ ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،4 کھلاڑی آؤٹ

10-05-2023

(لاہور نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 118 رنز کی اوسط پر چار کھلاڑی پویلین پہنچ گئے۔

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی وکٹ 40 رنز پر گری، اوپنر بلے باز ڈیوڈ ملان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ انگلش ٹیم کا دوسرا نقصان 64 رنز کے مجموعی سکور پر جونی بیرسٹو کی وکٹ گرنے پر ہوا وہ 33 رنز بنا کر چلتے بنے ، تیسری وکٹ 94 رنز جبکہ چوتھی وکٹ  118 رنز پر گئی۔  قبل ازیں ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔ نیوزی لینڈ سکواڈ اس موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے، بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ انگلش ٹیم