سبزہ زار پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گروہ دھر لیا

10-05-2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے سٹریٹ کرائم کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں، سبزہ زار پولیس نے دو رکنی گروہ کو دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سبزہ زار پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او شبیراعوان کے مطابق ریکارڈ یافتہ گروہ کے گرفتار ارکان میں عظیم اور نبیل شامل ہیں، ملزمان کے خلاف اقدام قتل،رابری، ڈکیتی اور چوری کے 36 مقدمات درج تھے۔ ملزمان کی گرفتاری سے مختلف تھانوں میں درج 10 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول ، گولیاں، چھینی گئی موٹرسائیکل اور50 ہزار سے زائد نقدی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔