آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ ، ملزم گرفتار

10-05-2023

(ویب ڈیسک) آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کوئٹہ سے ایران فرار ہوناچاہتا تھا۔

آن لائن بزنس کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث لاہور کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم یاسر حیات مظفرگڑھ سے گرفتار ہوا، وہ کوئٹہ سے ایران جانا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آن لائن فراڈ میں ملوث دوسرا ملزم احمد ندیم تاحال فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان نے کیپیٹل ایف ایکس اور بیٹ فائر نامی کمپنیاں بنا کر کروڑوں روپے اکٹھے کیے ، لاہور چیمبر آف کامرس کےممبرکی درخواست پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔