روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی برقرار

10-05-2023

(لاہور نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 03 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔