چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے: لاہور ہائیکورٹ

10-05-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے ، وفاقی حکومت کو چینی کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے شوگر ملز مالکان کی درخواستوں کو منظور کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔