ملک کے معروف مذہبی سکالر اور نعت خواں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

10-05-2023

(ویب ڈیسک) ملک کے معروف مذہبی سکالر اور نعت خواں مولانا اسید الرحمٰن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق لاری اڈہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر دینی پروگراموں کے میزبان مولانا اسید الرحمٰن کو اسلحہ کے زور پر قیمتی موبائل فون اور 5 ہزار روپے کی نقدی سے محروم کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا اسید الرحمٰن گاڑی سے اترے تو موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر انکو گھیر لیا۔ تھانہ لاری اڈہ میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔