برائلر کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد پھر بڑا اضافہ،انڈے مزید مہنگے

10-05-2023

(لاہور نیوز) برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہونے سے قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 14 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد گوشت کی فی کلو قیمت 515 روپے ہو گئی، زندہ برائلر  کے دام  بھی  8  روپے فی کلو بڑھ گئے جس کے بعد زندہ برائلر  کی ہول سیل قیمت 330  جبکہ پرچون ریٹ 343 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فارمی انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے ہو گئے جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت301 روپے ہوگئی جبکہ مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8  ہزار 910 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔