میتھیو ہیڈن اور رمیز راجہ کو دوران کمنٹری مفتے کی بریانی یاد آگئی

10-05-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کو دوران کمنٹری مفتے کی بریانی یاد آگئی۔

عام طور پر لوگ مفتا اس کھانے کو  کہتے ہیں جو بغیر پیسوں کے  مل جائے۔ اسی مفتے کا ذکر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز بھارتی شہر حیدرآباد میں ہونے والے وارم اپ میچ میں بھی ہوا۔ جہاں سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان کے سابق بیٹنگ مینٹور میتھیو ہیڈن کو کمنٹری کے دوران مفتا یاد آگیا۔  رمیز راجہ کے ساتھ کمنٹری کے دوران ہیڈن نے کہا کہ یقیناً بہت ساری بریانی اور  گوشت، ہم مفتے پر ٹوٹنے والے ہیں، اس پر رمیز نے بھی ہنستے ہوئے  ان کی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہ ہمیں مفتا بہت پسند ہے۔