ڈینگی کے وار تھم نہ سکے، صوبہ بھر سے مزید 155 کیسز رپورٹ

10-05-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 58 کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب بھر میں 155 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے ایک ہزار  907 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 188 مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 69 مریض  داخل ہیں۔ محکمہ صحت نے ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔