ایس پی سے بدتمیزی کا الزام، سیکرٹری لاہور بار عمر وقاص کیخلاف مقدمہ درج

10-05-2023

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے ایس پی سے بدتمیزی، سرکاری رائفل چھیننے اور یونیفارم پھاڑنے پر سیکرٹری لاہور بار عمر وقاص وڑائچ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں انسپکٹر اسد محمود قریشی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں عمر وقاص ورائچ کے 15سے20 نامعلوم وکلا ساتھی بھی نامزد کیے گئے ہیں، مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت، یونیفارم پھاڑنے اور سرکاری رائفل چھیننے کے الزامات شامل ہیں۔ سیکرٹری لاہور بار عمر وقاص نے گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر کے ساتھ سیشن عدالت میں بدتمیزی کی تھی، اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔