پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے، ایندھن کی سپلائی شروع

10-05-2023

(ویب ڈیسک) پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد فضائی کمپنی کو ایندھن کی سپلائی شروع کردی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 48 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ہے جبکہ بقیہ ادائیگی کا شیڈول بھی طے پاگیا ہے۔ رقم کی ادائیگی اور معاہدے کے بعد پی ایس او نے فضائی کمپنی کو ایندھن کی سپلائی کا آغاز کردیا ہے۔