ذکا اشرف کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
10-04-2023
(لاہور نیوز) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ پاکستانی ٹیم میدان میں اترے گی۔انہوں نےکہا کہ پوری قوم ٹیم کے ساتھ ہے، امید ہے کہ یہ ٹیم میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ہم سب توقع کرتے ہیں کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آئے گی۔