واسا کے آؤٹ سورس ٹیوب ویل اور ڈسپوزل کو توسیع دینے کا فیصلہ

10-04-2023

(لاہور نیوز) واسا کے آؤٹ سورس ٹیوب ویل اور ڈسپوزل کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اوپن بڈنگ کے ذریعے کنٹریکٹرز سے اظہار دلچسپی طلب کیے جائیں گے۔ واسا ٹیوب ویلز کی مرمت کا کام بزدار دور اقتدار میں نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دیا گیا تھا۔ ٹیوب ویلز کے بعد ڈسپوزل سٹیشنز کی مرمت کا کام بھی آؤٹ سورس کر دیا گیا۔ ٹیوب ویلز کی مرمت کا کام دوبارہ ٹینڈرز کے ذریعے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ واسا انتظامیہ کی جانب سے نجی کمپنی کو مرمت کے عوض پیسے ادا کیے جائیں گے۔ واسا انتظامیہ نے آؤٹ سورسنگ کے لیے نئی شرائط مرتب کرنا شروع کر دیں۔