پولیس نےمدرسے کے 8 سالہ طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانیوالےاستاد کو دھر لیا

10-04-2023

(ویب ڈیسک)لاہور میں پولیس نے مدرسے کے 8 سالہ طالبعلم پر بری طرح تشدد کرنے پر استاد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں مدرسے کے 8  سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیاہے،قاری عامر نے طالبعلم عبدالرحمان کو ربڑ کے پائپ سے بری طرح مارا جس سے بچے کے جسم پر گہرے نشانات پڑ گئے جو کہ تصویر میں واضح ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کے شکار بچے کے والد نے قاری عامر کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔