کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا مداحوں کیلئے ویڈیو بیان

10-04-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد مداحوں کیلئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ویڈیو بیان میں نسیم شاہ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ نسیم نے سب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کو سپورٹ کریں کیونکہ یہی ٹیم آپ کو خوشیاں دے گی۔واضح رہے کہ فاسٹ باولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے تھے، جس پر وہ کافی افسردہ بھی تھے۔