کیا آپ ڈپریشن سے بچنا چاہتے ہیں؟ماہرین نے آسان ترین حل بتا دیا

10-04-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن سے بچنا چاہتے ہیں تو مچھلی پکڑنا اپنا مشغلہ بنا لیں ۔

ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس کے دوران 1752 مردوں سے مچھلی کے شکار پر جانے اور دیگر موضوعات جیسے ماضی میں کوئی دماغی مرض، ورزش اور صحت سے متعلق دیگر سوالات پوچھے گئے۔تحقیقی مطالعے کےشرکا کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگی سے مچھلی کے شکار پر جاتے ہیں، ان کے کسی ذہنی یا نفسیاتی مرض میں مبتلا ہونے کی شرح مچھلی کا باقاعدگی سے شکار نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں 17 فیصد کم پائی گئی۔ چند ہفتے قبل ایک سائنسی جریدے میں شائع ہونےو الی رپورٹ میں بتایا گیا ہے جو افراد جتنا زیادہ مچھلی کے شکار پر جاتے ہیں ان کی ذہنی صحت اتنی ہی بہتر ہوتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اگرچہ یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ مثبت مشاغل کے انسان کی ذہنی و جسمانی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، تاہم اس تحقیق  سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھلی کے شکار پر اکثر و بیشتر جانے والے افراد دیگر افراد کی نسبت ذہنی طور پر زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔ تحقیق کے ماہر ڈاکٹرمائیک ٹروٹ کا کہنا تھا کہ ان افراد کے ڈپریشن،ذہنی انتشار اور دیگر ذہنی امراض یا منفی کیفیات میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں اور انہیں خودکشی کے خیالات بھی نہیں آتے۔