سکاٹ سٹائرس نے نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلئے دھچکا قرار دیدی

10-04-2023

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی سکاٹ سٹائرس نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلئے بڑا دھچکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سکاٹ سٹائرس کا کہنا تھا کہ جتنا لوگ سوچتے ہیں اس سے کہیں زیادہ نسیم شاہ کی پاکستان کو کمی محسوس ہوگی، گرین شرٹس کا بیٹنگ میں زیادہ انحصار بابراعظم اور رضوان پر ہے، فخر زمان بہت کم پرفارم کرتے ہیں،اس لیے اگر ٹیم کو فتح حاصل کرنی ہے تو پھر چوتھے سے چھٹے نمبر کے بیٹرز سے مضبوط پرفارمنسز درکار ہوں گی۔ سکاٹ سٹائرس نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں بابر کو آزادی سے پرفارم کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، شاداب اہم ہوں گے، اگر ان کیلیے یہ ٹورنامنٹ اچھا رہا تو وہ چھٹے نمبر پر مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، اگر وہ باولنگ میں اچھے رہے تو حریف ٹیم کو دباؤ میں لاسکتے ہیں۔