جانوروں کے عالمی دن پر چڑیا گھر میں تقریب، طلبا و طالبات کی شرکت

10-04-2023

(لاہور نیوز) دنیا بھر کی طرح لاہور چڑیا گھر میں بھی جانوروں کا عالمی دن منایا گیا۔ چڑیا گھر میں بچوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ طلبا و طالبات نے تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ورلڈ اینیمل ڈے کی مناسبت سے بچوں نے جانوروں سے مشابہت رکھنے والے لباس زیب تن کئے۔ بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز پکڑ کر  ’’ سیف انوائرمنٹ سیف اینیمل ‘‘ کے نعرے لگائے۔ جانوروں کے تحفظ کے لیے آگاہی واک میں بھی حصہ لیا۔ ڈائریکٹر چڑیا گھر عظیم ظفر کا کہنا تھا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو جانوروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتی ہیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے طلبا و طالبات کو جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ ننھے بچوں کا کہنا تھا چڑیا گھر میں جانوروں کا دن منا کر خوشی ہو رہی ہے۔ ہم نے جانوروں کو مختلف اشیاء بھی کھلائی ہیں۔ جانوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں میں یہ شعور پیدا کرنا تھا کہ جانوروں کی بقا انسانوں کی بقا سے مشروط ہے۔ جانوروں کی دیکھ بھال کر کے ہم اپنے ماحول کو بچا سکتے ہیں۔