ڈی سی لاہور کا ریٹی گن روڈ سنٹرل ماڈل سکول کا اچانک دورہ

10-04-2023

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ سرکاری سکولوں میں بہتری کیلئے متحرک ہو گئی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ریٹی گن روڈ سنٹرل ماڈل سکول کا اچانک دورہ کیا۔

ڈی سی لاہور نے سکول پرنسپل اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ اساتذہ اور طلبا کے حاضری رجسٹر کو چیک کیا۔ سکول پرنسپل سے سکول میں تدریسی نصاب اور دیگر سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر انعم خان نے ڈی سی لاہور کو سکول اِمپروومنٹ پلان پر بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مختلف کلاسوں میں جا کر طلبا سے مضمون سے متعلق سوال بھی کئے۔ ڈی سی لاہور نے لیبارٹری، کمپیوٹر لیب، واش رومز، پینے کے پانی اور فرنیچر کا جائزہ لیا۔ سکول پرنسپل کو سائنس لیب میں کھلے پڑے کیمیکل کو ڈھکنے کی ہدایت کی۔