سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری ترقیاتی کام التوا کا شکار

10-04-2023

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری ترقیاتی کام التوا کا شکار ہیں۔ انتظامیہ ترقیاتی کام ادھورے چھوڑ کر رفو چکر ہو گئی۔

ایس این جی پی ایل انتظامیہ نے لو پریشر اور بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرنے کیلئے ترقیاتی کام شروع کئے تھے۔ ایم ڈی کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کارروائی کے احکام ملتے ہی ترقیاتی کام ٹھپ کر دیئے گئے۔ کوٹلی پیر عبدالرحمان ، فیصل پارک، بٹ چوک، ساہواڑی بازار میں کام التوا کا شکار ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ گلیوں میں کھدائی سے پریشانی کا سامنا ہے۔ متعدد بار ہربنس پورہ آفس میں شکایت کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔