سرفہ رنگا پولو کپ کیساتھ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات کا افتتاح

10-04-2023

(لاہور نیوز) سرفہ رنگا پولو کپ کے ساتھ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات کا افتتاح بھی کر دیا گیا، کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم اور ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی نے تقریبات کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کےمطابق اماچہ پولو گراؤنڈ میں پولو کے دلچسپ میچز شروع ہوگئے، پولو کے پہلے دن 3 میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں شگر ریڈ نے خپلو ہیڈکوارٹر کو 1-9 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں سکردو ریڈ نے چھوربٹ کو 2-8 سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں شگر اماچہ نے سکردو رینگچن کو ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، پولو میں بلتستان کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، آج پولو کے مزید 3 میچز ہوں گے۔