انتخابی پاور شو کی تیاریاں: بلاول بھٹو کا 18اکتوبر کو ملک گیر خطاب کا فیصلہ
10-04-2023
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کر لیا، بلاول بھٹو 18 اکتوبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے ملک گیر خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو کا خطاب لائیو دکھانے کے لیے پیپلزپارٹی کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ہونے والی تقریبات میں بڑی سکرینیں اور ساؤنڈ سسٹم لگائے جائیں گے۔ قیادت کی جانب سے تمام پارٹی تنظیموں، الائیڈ ونگز، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کارکنان کو لازمی شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کارکنان کو سانحۂ کار ساز کےحوالے سے ڈیجیٹل، پینا فلیکس سائن اور بینرز لگانے کی ہدایت جاری کی۔ اس کے علاوہ رانا فاروق سعید نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ ضلعی سطح پر تشہیری مہم چلائیں، اہم مقامات اور چوراہوں پر پارٹی پرچم لگائیں۔