ورلڈ کپ کیپٹنز ڈے: بابر اور روہت کی خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ سٹیج پر انٹری

10-04-2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ورلڈ کپ کیپٹنز ڈے پر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما نے خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ سٹیج پر انٹری دی۔

کپتان بابر اعظم ورلڈکپ کیپٹنز ڈے میں شرکت کے لیے حیدر آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے احمد آباد پہنچے جہاں کیپٹن ڈے شیڈول ہے، کیپٹنز ڈے کے حوالے سےمنعقدہ تقریب میں سب سے پہلے افغانستان اور نیدر لینڈز کے کپتانوں کو سٹیج پر بلایا گیا۔ افغانی کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ نروس نہیں پُرجوش ہوں، ورلڈ کپ کو انجوائے کروں گا جبکہ نیدر لینڈز کے کپتان نے بھی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس کے بعد سری لنکا اور بنگلا دیش کے کپتان ایک ساتھ سٹیج پر جلوہ گر ہوئے، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کہا کہ وہ ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ دوست ہیں۔ اسی طرح جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے کپتانوں کو ایک ساتھ سٹیج پر بلایا گیا، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز کے شدت سے منتظر ہیں، بھارت میں کرکٹ فینز بہت زیادہ ہوتے ہیں اور شور ہوتا ہے کھیل کو انجوائے کریں گے جبکہ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما کا کہنا تھا کہ بھارت میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ Hyderabad  AhmedabadOur captain is all set for the ICC Captains’ Day ©️#CWC23 pic.twitter.com/N6TwAGFocb — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 4, 2023 پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں سٹیج پر انٹری دی۔ بابر اعظم نے بھارت میں استقبال کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا  ہمیں ایسے شاندار استقبال کی توقع نہیں تھی، حیدر آباد میں ہمارا بہت ہی زبردست استقبال ہوا، ہمیں بالکل بھی نہیں لگا کہ ہم بھارت میں ہیں، ہمیں ایسا لگا کہ ہم اپنے ہی ملک میں ہیں۔ قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ میں 100 فیصد دیں گے اور اس کے لیے محنت کی ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی ٹیم کی قیادت کرنا فخر کی بات ہے اور ورلڈکپ جیتنے کے لیے ہر وہ چیز کریں گے جو کر سکتے ہیں، میزبان ٹیم کے ماضی میں جیتنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا، اس وقت فوکس ماضی پر نہیں ، ورلڈکپ ٹف ٹورنامنٹ ہوگا، انجوائے کریں گے۔