پاکستانی باسمتی چاول کی مانگ بڑھ گئی، برآمدات 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
10-04-2023
(ویب ڈیسک) دنیا بھر کے کئی ممالک میں پاکستان کے باسمتی چاول کی مانگ بڑھ گئی ہے۔
رواں سال چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے، پاکستان 4.8 ملین ٹن چاول بیرون ملک بھجوائے گا، سال 2023 میں ابھی تک 3.7 ملین ٹن چاول باہر بھجوایا جا چکا ہے، بیرون ملک بھیجے جانے والے چاول کی مالیت 2.5 ارب ڈالر ہے۔ مالی سال 2023 میں پاکستانی چاول روس اور میکسیکو بھی جائے گا، پاکستانی چاول کو انڈونیشیا تک بھی رسائی مل گئی ہے۔مالی سال 2022 میں پاکستان نے 4.8 ملین ٹن چاول بیرون ملک بھیجا تھا جبکہ مالی سال 2022 میں پاکستان میں چاول کی ریکارڈ پیداوار 9.3 ملین ٹن ہوئی تھی۔