آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرزرینکنگ جاری، بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان

10-04-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ون ڈے کیٹیگری میں پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں، بابر کے ریٹنگ پوائنٹس 857 ہیں۔

دوسرے نمبرپرموجود بھارت کے شبمن گل کے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے 8 ریٹنگ پوائنٹس کم ہوگئے۔اس وقت شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 839 ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ۔امام الحق رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ بھارت کے روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ فخر زمان ایک درجے تنزلی کے باعث 11 ویں نمبر پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ تین درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔