چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پرریکارڈ طلب
10-04-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے، عدالت میں فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نےریکارڈ پیش کرنے سے متعلق مہلت طلب کی عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔