کور ڈرائیو ماسٹر بابر کو کس کی کورڈرائیو پسند ہے؟ آئی سی سی نے ویڈیو جاری کردی

10-04-2023

(ویب ڈیسک) کور ڈرائیو کے ماسٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو کس کی کورڈرائیو پسند ہے؟ اس حوالے سے آئی سی سی نے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کے کور ڈرائیو کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں  پاکستانی کھلاڑیوں سمیت آسٹریلیا کے بلے باز سٹیو اسمتھ سے بہترین کور ڈرائیو کا پوچھا گیا۔ سمتھ کے علاوہ شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور امام الحق نے بابراعظم کے کور ڈرائیو کو بہترین قرار دیا۔ اس کے علاوہ بابراعظم سے سوال کیا گیا کہ کور ڈرائیو کا سن کر آپ کے ذہن میں پہلا خیال کیا آتا ہے؟ جواب میں بابر تھوڑا سے مسکرائے اور پھر کہا 'میں خود'۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود ہے۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔