شہباز شریف آج لاہور میں اپنے حلقہ قومی اسمبلی کا دورہ کریں گے

10-04-2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج سے عوام اور کارکنوں سے طوفانی رابطہ مہم شروع کریں گے۔

صدر مسلم لیگ ن  شہباز شریف آج  لاہور میں اپنے قومی اسمبلی کے حلقے میں جائیں گے اور پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ شہباز شریف اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ سابق وزیراعظم پارٹی قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر اظہار خیال کریں گے۔ شہباز شریف پارٹی کارکنوں اور عوام کو قائد نواز شریف کے استقبال اور مستقبل کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیں گے۔ وزارت عظمیٰ کی مدت کی تکمیل کے بعد شہباز شریف پہلی بار یہ رابطہ عوام مہم شروع کر رہے ہیں ۔