انسداد پولیو مہم :لاہورمیں 8 لاکھ 57 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

10-04-2023

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں انسداد پولیو پروگرام کی قومی مہم کا آج تیسرا روز ہے، پہلے دو روز میں 1 کروڑ 35 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔

 لاہور میں دو روز کے دوران 8 لاکھ 57 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 4 لاکھ 19 ہزار ، فیصل آباد میں 6 لاکھ 43 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔  2 لاکھ 4 ہزار پولیو ورکرز انسداد پولیو مہم کا حصہ ہیں، لاہور میں 12 ہزار ، راولپنڈی میں 8 ہزار اور فیصل آباد میں 9 ہزار ورکرز مہم میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 2 کروڑ 12 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، بیرونی وائرس سے پنجاب کو خطرات ہیں، پنجاب کو پولیو وائرس سے پاک کرنےکے لئے کوشاں ہیں، صوبے میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے گی، داخلی راستوں پر قطرے پلائے جا رہے ہیں، ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں، والدین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں۔