لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپرآگیا

10-04-2023

(ویب ڈیسک) اکتوبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی باغوں کا شہر آلودگی کی لپیٹ میں آگیا۔

آج صبح شروع ہوتے ہی لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپرآگیا۔ صبح سویرے ہی شہر میں  ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 203 ریکارڈکی گئی، فضائی آلودگی میں لاہورکا پہلا نمبرہے جبکہ بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں برس سموگ میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ شہریوں کو گھر سے باہر نکلتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔