قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار

10-04-2023

(ویب ڈیسک) ساندہ پولیس نے قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے مانی نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مانی نامی ملزم کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اب تک پانچ بچوں کی لاشیں قبروں سے نکالی ہیں۔ ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے جبکہ اس کے خلاف دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کیخلاف تھا۔ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد ہی قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور قبر سے کچھ  فاصلے پر رکھ دیتا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم لاش کے ورثا کو اپنی کارروائی کی اطلاع بھی خود دیا کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف مزید تفتیش جاری ہے۔