آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ میں پرفارم کرکے اچھا لگا: افتخار احمد

10-04-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ مشکل تھا، پرفارم کرکے اچھا لگا۔

افتخار احمد کا میچ کے بعد کہنا تھا کہ اعتماد واپس بحال کرنے کیلئے ایک اچھی پرفارمنس ضروری ہوتی ہے، وکٹیں گرنے کے بعد بھی ہم نے مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں آپ کے پاس ٹائم ہوتا ہے کہ ایڈجسٹ ہوں پھر باؤنڈری لگائیں انڈیا میں پہلی بار کھیل رہا ہوں، یہاں کی کنڈیشن سے ایڈجسٹ ہورہا ہوں، ملک کیلئے ورلڈ کپ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ پاکستان کو جتواؤں، یہ پریکٹس میچ تھا، پریکٹس میچ کو پریکٹس کیلئے کھیلنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول کافی بہترین ہے، اگر پراپر میچ ہوتا تو ہر کوئی اپنے نمبر پر آتا، امید رکھیں، لڑکے پراعتماد ہیں، یہ ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے۔