انگلینڈ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہو گئی

10-04-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں  نسیم شاہ کے کندھے کی ٹنڈن کی سرجری کی گئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے اور مکمل صحت یاب ہونے کے بعد بولنگ شروع کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، ماہر ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی۔ نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کے باعث بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔