جعلی انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر مزید 9 ڈرگ انسپکٹرز معطل

10-03-2023

(لاہور نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اویسٹن انجکشن کیس میں مزید 9 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ انسپکٹرز کو ان کی بری کارکردگی اور اویسٹن انجکشن کی وجہ سے معطل کیا گیا، اس سے قبل بھی اویسٹن انجکشن کیس میں 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کیا جا چکا ہے۔ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7 ڈسٹرکٹ کے ڈرگ انسپکٹرز ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور ڈرگ کنٹرولر کو معطل کیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں گجرات سے عمران خالد اور بہاولنگر سے عمران ظفر اور حماد حسن ، سیالکوٹ سے سائرہ، چکوال سے ظفر اقبال اور صبیہ الرحمن ، اٹک سے صدام حسین اور لاہور سے شیلوخ اسلم اور پاکپتن سے خلیق انور شامل ہیں۔